class="post-template-default single single-post postid-8600 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شام: 3 اہم ایئر بیسز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ

اسرائیلی بم باری سے شام کے 3 اہم ایئر بیسز اور دفاعی ریسرچ سینٹر مکمل تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل شام کی اہم ترین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہا ہے، تازہ حملوں میں اسرائیل نے شام کی 3 اہم ایئر بیسز پر بم باری کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے شمالی شام میں قمیشلی  ایئر بیس، حمص کے مضافات میں شنسار  ایئر بیس اور جنوبی شام کے اقربا  ایئر پورٹ کو نشانہ بنا کر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے تباہ کر دیے۔دریں اثناء شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں شامی دفاعی ریسرچ سینٹر بھی مکمل تباہ ہو گیا ہے۔سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے برزہ ریسرچ سینٹر سمیت 100 مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی فوج کے دمشق سے 25 کلو میٹر دور پہنچنے کی رپورٹس کی تردید کر دی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج بفر زون سے باہر نہیں گئی ہے۔خیال رہے کہ سیرین آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل کے شام پر حملے جاری ہیں، بشار الاسد کے زوال کے بعد سے اب تک 310 حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔اس سے قبل سیرین آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ٹینک گولان کی پہاڑیوں کے بفر زون سے باہر نکل کر دمشق سے 25 کلو میٹر دور تک پہنچ گئے ہیں۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق اسرائیل نے شام میں حملوں کو سلامتی کے تحفظ کے لیے محدود اور عارضی اقدامات قرار دیا۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شامی سرحد سے متصل غیر فوجی پٹی میں محدود اور عارضی اقدامات کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور خاص طورپر مقبوضہ گولان ہائیٹس کے رہائشیوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں۔اسرائیل شام کے مسلح گروہوں کی لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہا، اسرائیلی اقدامات اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے شامی عوام پر تشدد میں ملوث سیکیورٹی، فوجی افسران کے احتساب کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث اعلیٰ فوجی، سیکیورٹی افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ خبرایجنسی کی رپورٹس کے مطابق اپوزیشن تحریک کے اہم رہنما محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے بفرزون پر قبضہ کر کے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عرب

سعودی عرب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بفرزون پر قبضہ کر کے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter