پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا۔نواز شریف کی واپسی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سنبھالا دیا، صوبے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے درمیان بڑا فرق اب معمولی سا رہ گیا، پلڑا ن لیگ کی طرف جانے لگا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مارچ 2023 میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 45 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 24 فیصد تھی۔دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 34 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 32 فیصد ہوگئی، دونوں میں 2 فیصد کا فرق رہ گیا۔سندھ میں پیپلز پارٹی 42 فیصد ووٹروں کی پسند، پی ٹی آئی کے لیے 19 فیصد پسندیدگی دیکھنے میں آئی۔خیبر پختونخوا میں 45 فیصد ووٹروں کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی، جمعیت علما اسلام، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو مجموعی طور پر 31 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔
ن لیگ اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے آئیکون ٹم ساؤتھی شارجہ واریئرز کے کپتان مقرر
Posted in: News, Sportsشارجہ : شارجہ واریئرز نے نیوزی لینڈ کےبہترین فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آمدہ ایڈیشن کے لئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے وہ شارجہ واریئرز کی قیادت کریں گے۔ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اور نچلے آرڈر کے بلے بازی کی […]
Read More
Post your comments