class="post-template-default single single-post postid-6027 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وادی تیراہ، فورسز کا آپریشن، خوارج کا سربراہ 24 ساتھیوں سمیت ہلاک، 4 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں خوارج کا سربراہ 24ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ کارروائی میں 4جوان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ،بزد لانہ کا ررو ائیا ں جوانوں کےحو صلےپست نہیں کر سکتیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی سرغنہ ابوزر عرف صدام بھی شامل ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران فورسز کے4 جوان بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter