انٹر نیٹ شٹ ڈاؤن سے 2023ء میں پاکستان کی اقتصادیات کو 65ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ اس بندش سے8کروڑ 30لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے۔ جبکہ انٹر نیٹ بندش کا مجموعی دورانیہ 259گھنٹے رہا ۔ جو تازہ تر ین اعدادو شمار میں دکھائے گئے ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ مالی سال نقصان کی مد میں پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے ۔ اٹیٹسٹا ایک جرمن آن لائن ادارہ ہے جو اعدادو شمار اکٹھا کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ طویل تر ین دورانیہ کےلیے انٹر نیٹ کی بند ش میں گزشتہ سال بھارت دنیا بھر میں سر فہرست رہا ۔ جہاں47کروڑ صارفین کیلئے انٹر نیٹ کی سہو لت کو روکا گیا ۔ تاہم بھارت کا دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی بند ش میں چوتھا نمبر ہے ۔ انٹر نیٹ کی بند ش سے مالی نقصان کی مد میں روس سر فہرست ہے ۔ جہاں 1350گھنٹے انٹر نیٹ سروس بند رہی جس سے مالی نقصان کا تخمینہ 4ارب ڈالرز لگایا گیا ہے ۔ 11کروڑ 30لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔ بھارتی اقتصادیات کو مالی نقصان کا تخمینہ 8ارب پاکستانی کرنسی میں10کروڑ روپے لگایا گیا ۔ 5کروڑ 90لاکھ صارفین متاثر ہوئے ۔ بھارت میں انٹر نیٹ سروس سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں رہی ۔ بھارت میں انٹر نیٹ کو ملک میں عوامی احتجاج روکنے کے لئے پیشگی طور پر بند کیا گیا ۔ جبکہ منیٰ پور میں نسلی کشیدگی کے پیش نظر انٹر نیٹ کو بند کیا گیا ۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے 65 ارب کا نقصان
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments