class="post-template-default single single-post postid-5920 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت: اسکول میں نرسری کی بچیوں کے ساتھ زیادتی پر ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی کے قریبی علاقے بدلاپور کے ایک اسکول میں 2 کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بدلاپور کے ایک اسکول میں 2 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد مشتعل شہریوں نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ کیا، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک ٹرین سروس کو معطل کیے رکھا۔بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 24 اگست کو ’مہاراشٹرا بند‘ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیادتی کا واقعہ 13 اگست کو اسکول کے واش روم میں پیش آیا تھا، والدین کی جانب سے 16 اگست کو واقعے کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔اس کے بعد پولیس نے اسکول میں 23 سالہ خاکروب اکشے شندے کو 4 سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔دوسری جانب مہاراشٹرا حکومت نے کیس کی تحقیقات کےلیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter