امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس کو لگتا تھا یوکرین پر 3 دن میں قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی وہ آزاد ہے۔ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں، امریکیوں کی بدولت ہمارے4 سال غیر معمولی رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی، آپ سب کی بدولت ہم نے ترقی کے بہترین 4 برس گزارے، ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیاہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا، کملا ہیرس کو منتخب کرنا میرے پورے کیریئر کا بہترین فیصلہ ہے، کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی۔جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ غلط کہتے ہیں کہ امریکا ہار رہا ہے، امریکا نہیں ٹرمپ ہار رہے ہیں، وہ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے کیا کچھ نہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا ’انفلیکشن پوائنٹ‘ پر ہے، اس الیکشن کا فیصلہ دنیا کی تقدیر کا تعین کرے گا، ہم اہم موڑ پر ہیں یہ فیصلے دہائیوں تک قوم اور دنیا کی تقدیر کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں، میں نے غزہ جنگ کے لیے امن کا معاہدہ لکھا، جو مظاہرین غزہ جنگ کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں، ان کا پاس ایک نقطہ نظر ہے، غزہ جنگ میں دونوں طرف بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ جمہوریت غالب آگئی، جمہوریت نے ڈیلیور کیا اور اب جمہوریت کو بچانا ہو گا، امریکا کی معیشت کو دنیا کی مضبوط ترین معیشت بنایا، میں نے 50 سال تک آپ کو اپنی بہترین خدمات دیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کی طرح میں نے بھی اپنی قوم پر اپنا دل اور جان قربان کیا ہے، سینیٹ میں ہونے کے لیے جوان ہوں کیونکہ ابھی 30 سال کا نہیں ہوں اور صدر بننے کے لیے بہت بوڑھا ہوں، مجھے اُمید ہے کہ آپ جانتے ہوں گے میں آپ سب کا کتنا شکر گزار ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے 2020ء میں جمہوریت کو بچایا اور 2024ء میں بھی جمہوریت کو بچانا ہے، امریکا امکانات کی سر زمین ہے اور اس کو ایسے ہی رہنا چاہیے۔
Home / Breaking News, News, World / روس کو لگا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے: جو بائیڈن
روس کو لگا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا، آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے: جو بائیڈن





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments