کاروباری خاتون اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماڈل، اداکارہ کومل عزیز نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھاتے ہوئے یہ بھی بتا دیا کہ انہیں کیسے جیون ساتھی کی تلاس ہے۔حال ہی میں اداکارہ نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنی کمپنی کے حوالے سے ہونے والے تنازع پر وضاحت پیش کی اور ساتھ ہی نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔دورانِ انٹرویو ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اب تک شادی کیوں نہیں کی اور انہیں کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ شادی بہت اچھی چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور وہ بھی کریں گی لیکن فی الحال انہیں ان کی پسند کا لڑکا نہیں مل رہا کیونکہ ہونے والے شوہر سے متعلق ان کی ترجیحات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ ان کی ہونے والے شوہر سے متعلق ترجیحات بہت زیادہ ہیں۔کومل عزیز کے مطابق ان کا ہونے والا شوہر ان سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب، کاروباری شخص ہو، ان سے زیادہ کمانے والا ہو، وہ ایک کامیاب شخص سے شادی کریں گی تاکہ ان کی شادی کامیاب ہو کیونکہ اگر وہ ان سے تمام باتوں میں ان سے کم ہوگا تو شاید وہ ان کی اس طرح عزت نہیں کرپائیں گی، جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ہونے والا شوہر مکمل مرد ہو، انہیں آدھے لڑکے پسند نہیں، کیونکہ وہ مکمل عورت ہیں، جس طرح وہ مکمل لڑکی ہیں، انہیں بھی اسی طرح کا مکمل لڑکا چاہیے اور آج کل اس طرح کے مرد ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔اس پر میزبان نے وضاحت طلب کی کہ آدھے لڑکے سے ان کی کیا مراد ہے تو انہوں نے بتایا کہ آج کل کے لڑکے آدھے ادھر تو آدھے اُدھر ہیں، انہیں ایسا لڑکا نہیں چاہیے، انہیں مکمل مرد چاہیے۔میزبان کے مطابق یہ بہت زیادہ شرائط ہیں تو انہوں نے اس کی بھی وضاحت پیش کی اور کہا کہ جب لڑکیاں اپنے ہونے والے شوہروں سے متعلق شرائط رکھنا شروع کریں گی تو ملک کی معیشت بہتر ہوگی، لڑکے ہونے والی بیویوں کی خاطر اچھی کمائی کرنے لگیں گے۔
کومل عزیز نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

Related Articles



Weekly E Paper

Article
ڈوما کافر کی نسلی شناخت اور اخوند سالاک کی فتوحات تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsریاستِ ڈوما موجودہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ایک منظم غیر مسلم ریاست تھی جس کا آخری حکمران ’’ڈوما کافر‘‘ کہلاتا تھا۔ یہ ریاست دریائے سندھ کے مغربی کنارے، کوہِ سیاہ کے بالمقابل واقع تھی اور اس میں بونیر، شانگلہ، تورغر، بشام اور چکسیر جیسے علاقے شامل تھے۔ اس خطے کی جغرافیائی ساخت […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More



















Post your comments