شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں خارجی دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد عمر عرف جان میر نے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیرِ زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔















Post your comments