بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے قریب آکر تصاویر لینے پر فوٹوگرافر کو ڈانٹ دیا اور فاصلہ رکھنے کی تاکید کی۔تاپسی پنوں اپنی2021ء میں آئی فلم ’حسینہ دلربا‘ کے دوسرے حصے’پھر آئی حسینہ دلربا‘ کی اسکریننگ میں شرکت سے واپسی پر فوٹوگرافر کی حرکت سے خوفزدہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سیاہ اور سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا، وہ سنیما سے نکلی تھی کہ فوٹوگرافر نے بہت ہی قریب آکر تاپسی پنوں کی تصویر کلک کی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اداکارہ نے قریب سے تصویر بنانے کی کوشش کرنے والے فوٹوگرافر سے کہا کہ آپ تو مجھے ڈرا رہے ہیں، تصویر لیتے وقت فاصلہ برقرار رکھیں۔انہوں نے فوٹوگرافر کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہا کہ آپ چڑھیے مت، آپ چڑھ کر آرہے ہیں تو مجھے ڈرا رہے ہیں۔ اس کے بعد اداکارہ اپنی گاڑی کی طرف چل دیں۔اس موقع پر دیگر فوٹوگرافرز نے اس شخص سے کہا کہ آپ اداکارہ سے معافی مانگ لیں۔ فوٹوگرافر نے چیخ کر تاپسی پنوں سے معافی مانگی، جس پر اداکارہ نے جواب میں شکریہ کہا۔بھارتی اداکارہ کی طرف سے فوٹوگرافروں کو ڈانٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تھا، وہ ایک انٹرویو میں فوٹوگرافروں کے قریب آنے اور ان کی گاڑی کا پیچھا کرنے کے معاملے پر گفتگو کرچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حق کے معاملے میں معذرت خواہانہ رویہ اپنانا نہیں چاہتی ہیں، یہ چیزیں مجھے فلمیں لا کر نہیں دے رہی ہیں، مجھے اس طرز کے میڈیا کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں، یہ اپنے مفاد میں کام کرتے ہیں، یہ دراصل میڈیا ہے بھی نہیں۔تاپسی پنوں کی اگلی فلم کھیل کھیل میں ہے جو 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اکشے کمار، وانی کپور، فردین خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
تاپسی پنوں نے فوٹوگرافر کو ڈانٹ دیا، فاصلہ رکھنے کی تاکید



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments