ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دہشتگرد صیہونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کو اس حملے میں امریکا کی مدد شامل تھی۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔ پروجیکٹائل میں 7 کلوگرام کا وارہیڈ استعمال کیا گیا۔پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کا بدلہ شدید ہوگا، مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے بدلہ لیں گے۔ایرانی فوج نے کہا کہ دہشتگرد صہیونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔ علم میں رہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔ایران نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا جبکہ ایران میں بدلے کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج میزائل سے نشانہ بنایا گیا، پاسداران انقلاب
اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج میزائل سے نشانہ بنایا گیا، پاسداران انقلاب
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments