class="post-template-default single single-post postid-5369 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پیرس اولمپک، چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار

پیرس اولمپک کے چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار رہی، دو دن کے بعد امریکی ٹیم پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی، تین نئے اولمپک ریکارڈ بھی بن گئے۔پیرس اولمپک کے چوتھے روز کا پہلا گولڈ شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اُس کا پہلا سونے کا تمغہ بھی تھا، ٹین میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکیے کو 16، 14 کے اسکور سے ہرایا، اسی ایونٹ میں بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک ری پبلک کے شوٹر کے پاس تھا جنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں 43 پوائنٹس بنائے تھے، چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو چار دو کے اسکور سے ہرایا، جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جوڈو میں مینز کی 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جیتا،جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جوڈو کی وویمن 63 کلو گرام کیٹیگری میں سلوینیا کی آندریا لسکی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ان مقابلوں میں چاندی کا تمغہ میکسیکو اور کانسی کا تمغہ کوسوو نے جیتا۔امریکا گیمز میں دو دن کے مقابلوں کے بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا، سونے کا یہ تمغہ امریکا نے وویمن آرٹسٹک جمناسٹک میں حاصل کیا، اس ایونٹ میں اٹلی نے سلور اور برازیل نے برانز میڈل جیتا۔وویمن رگبی سیونز میں نیوزی لینڈ نے سونے کا تمغہ جیتا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 12 کے مقابلے میں 19 پوائنٹس سے ہرایا، وویمن رگبی سیونز میں کانسی کا تمغہ امریکا کے نام رہا۔سوئمنگ کے وویمن سو میٹر بیک اسٹروک میں آسٹریلوی پیراک کیلی میکیون نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کاتمغہ جیتا، اُنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑا، اسی ایونٹ میں چاندی اور کانسی کے تمغے امریکی پیراکوں نے جیتے۔آئرلینڈ نے سوئمنگ کے مینز آٹھ سو میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، ڈینیئل ویفن نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، وہ پہلے آئرش پیراک بھی ہیں جنہوں نے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اسی ایونٹ میں امریکا نے چاندی اور اٹلی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔چوتھے روز اٹلی نے فینسنگ کے وویمن ایپی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا، فائنل میں اٹلی نے فرانس کو تیس، اُنتیس کے اسکور سے شکست دی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter