پیرس اولمپک کے چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار رہی، دو دن کے بعد امریکی ٹیم پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی، تین نئے اولمپک ریکارڈ بھی بن گئے۔پیرس اولمپک کے چوتھے روز کا پہلا گولڈ شوٹنگ میں سربیا کے نام رہا جو اُس کا پہلا سونے کا تمغہ بھی تھا، ٹین میٹر ایئرپسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربیا نے ترکیے کو 16، 14 کے اسکور سے ہرایا، اسی ایونٹ میں بھارت نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک ری پبلک کے شوٹر کے پاس تھا جنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں 43 پوائنٹس بنائے تھے، چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں چین نے شمالی کوریا کو چار دو کے اسکور سے ہرایا، جنوبی کوریا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جوڈو میں مینز کی 81 کلو گرام کیٹیگری میں جاپان کے ناگاسی تاکا نوری نے سونے کا تمغہ جیتا،جارجیا نے چاندی اور تاجکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جوڈو کی وویمن 63 کلو گرام کیٹیگری میں سلوینیا کی آندریا لسکی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، ان مقابلوں میں چاندی کا تمغہ میکسیکو اور کانسی کا تمغہ کوسوو نے جیتا۔امریکا گیمز میں دو دن کے مقابلوں کے بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا، سونے کا یہ تمغہ امریکا نے وویمن آرٹسٹک جمناسٹک میں حاصل کیا، اس ایونٹ میں اٹلی نے سلور اور برازیل نے برانز میڈل جیتا۔وویمن رگبی سیونز میں نیوزی لینڈ نے سونے کا تمغہ جیتا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 12 کے مقابلے میں 19 پوائنٹس سے ہرایا، وویمن رگبی سیونز میں کانسی کا تمغہ امریکا کے نام رہا۔سوئمنگ کے وویمن سو میٹر بیک اسٹروک میں آسٹریلوی پیراک کیلی میکیون نے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کاتمغہ جیتا، اُنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑا، اسی ایونٹ میں چاندی اور کانسی کے تمغے امریکی پیراکوں نے جیتے۔آئرلینڈ نے سوئمنگ کے مینز آٹھ سو میٹر فری اسٹائل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، ڈینیئل ویفن نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، وہ پہلے آئرش پیراک بھی ہیں جنہوں نے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اسی ایونٹ میں امریکا نے چاندی اور اٹلی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔چوتھے روز اٹلی نے فینسنگ کے وویمن ایپی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا، فائنل میں اٹلی نے فرانس کو تیس، اُنتیس کے اسکور سے شکست دی۔
پیرس اولمپک، چوتھے روز بھی جاپان کی برتری برقرار


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، مزید 2 میڈلز پاکستان کے نام
Posted in: News, Sportsایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں مزید دو میڈلز پاکستان نے اپنے نام کرلیے۔ ویمن ماسٹرز روڈ ریس مقابلوں میں رابعہ اور زینب رضوان نے میڈلز جیتے۔رابعہ نے 50 سے زائد ایج گروپ کی کیٹیگری میں 42 اعشاریہ 8 کلو میٹر کی ریس 1 گھنٹہ 18 منٹ 21 سیکنڈز میں مکمل کی۔رابعہ اپنی ایج کیٹیگری […]
Read More-
سہ فریقی سیریز: پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments