class="post-template-default single single-post postid-5357 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیروت حملہ، حزب اللّٰہ کمانڈر فواد شُکر مارے گئے، اسرائیل کا دعویٰ

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 74 زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللّٰہ کمانڈر فواد شُکر مارے گئے۔اسرئیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کے فوجی مشیر سید محسن فواد شُکر کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فواد شکر حاج محسن اور محسن شُکر کے نام سے بھی مشہور تھے، ان کے سر کی قیمت امریکا نے 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔فواد شُکر نے 1985 میں حزب اللّٰہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور تنظیم کے سب سے کلیدی جہاد کونسل کے بھی رکن تھے۔اسرائیل کے مطابق کارروائی گولان کے پہاڑیوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی، ان حملوں میں دروز نسل سے تعلق رکھنے والے 12 اسرائیلی شہری مارے گئے تھے، تاہم حزب اللّٰہ نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی حملے سے متعلق لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد شہد اور 74 زخمی ہوگئے ہیں تاہم جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب مکاتی نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا ہے اور حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter