سی ٹی بی سی ایم کے تحت مسابقتی ہول سیل الیکٹرسٹی مارکیٹ کی شروعات کا امکان ہے ۔ نیپراکل منگل کو اس سلسلے میں عام سماعت کرے گی۔ جس میں فائنل ٹیسٹ رن (ایف ٹی آر) اور مارکیٹ کمرشل کوڈ(ایم سی سی) مارکیٹ آپریٹر کی حیثیت سے 24 ایشوز پر سی پی پی اے جی پیش کرےگی۔ تاکہ سی ٹی بی ایم سی کے کمرشل مارکیٹ آپریٹر آپریشن آف ڈیٹ کاڈیکلیریشن کیا جاسکے۔ ایک ایسے وقت میں جب نااہلیت اور بدحکمرانی،بدانتظامی کی وجہ سے پاور ٹیرف میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تمام اقسام کے صارفین پر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کراس بڈیز اور محصولات نے ملک کو بندگلی میں پہنچا دیا ہے ۔ اس کے باوجود روشنی کی کرن مسابقتی ہول سیل الیکٹرسٹی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم پر عمل درآمد کی صورت دکھائی دے رہی ہے ۔ جو موجودہ گلے سڑے نظام میں ایک مشکل تبدیلی ہوگی۔ اس مسابقتی نظام کے تحت زیادہ تعداد میں بجلی فروخت اور خریدنے والے ہوں گے۔ تاہم خریداروں کو بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم کی قیمت ادا کرنا ہوگی ۔ توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری میں حصہ حکومت کا ہے ۔پاور پلانٹس بھی اس کے ہیں ۔ ڈسکوز کے ذریعہ پورے ڈھانچے پر ا سکی اجارہ داری ہے ۔ صارفین کے پاس بجلی خریدنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے لہذا نئے مسابقتی مارکیٹ نظام کے تحت صارفین نجی سپلائر اور ٹریڈرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے ۔ نیپرا بجلی کے نرخ دو طرفہ اتفاق رائے کی بنیاد پر طے کرے گی تقسیم اور ترسیل پر وہیلنگ چارجز بھی نیپرا طے کرے گی۔ جس کےلیے نیپرا کل منگل کو سماعت عام کا اہتمام کررہی ہے۔
نیپرا بجلی کی فروخت نجی شعبے کو دینے پرکل غورکرے گی




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments