راولاکوٹ آصف اشرف آزاد جموں کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج رنگ لے آیا چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے آزاد جموں کشمیر کو اب چار سو میگاواٹ بجلی شمالی کشمیر گلگت بلتستان کی طرز پر تین روپیہ فی یونٹ بغیر کسی ٹیکس بجلی ریٹ کے ساتھ نئے ٹیرف پر بجلی بلز کا اجراء کر دیا گیا گزشتہ سال نو مئی کو راولاکوٹ میں ایک دھرنے سے تحریک شروع ہوئی جس کی سرپرستی جے کے ایل ایف کے چیئرمین صغیر خان کر رہے تھے انہوں نے مظفرآباد میں ایک نمائندہ اجلاس بلوا کر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا آزاد جموں کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دے کر نیشنل گرڈ سٹیشن کے قیام گلگت بلتستان ریٹ پر بجلی اور گندم کی فراہمی اور عوام کے ٹیکسوں سے مراعات یافتہ حکمران طبقہ کی عیاشی کے خاتمے پر مشتمل تین نکاتی ایجنڈا سے تحریک شروع ہوئی دھرنے جلسے گرفتاریاں لانگ مارچ اور آخر چار معصوم جوانوں مظہر الدین وقار ثاقب اور عدنان فاروق کی رینجرز کے ہاتھوں شہادت کے بعد حکومت پاکستان نے خصوصی نمائندہ چیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر اور دو خفیہ اداروں کے سنئیر آفیسرز سے مزاکرات کے بعد یہ مطالبات تسلیم ہوئے مگر عمل درآمد میں آزاد کشمیر حکومت نے روڑے اٹکانے کسر نہ چھوڑی آخر بائیس فیصد جی ایس ٹی ٹیکس پر ضد رکھی مگر شدید ردعمل میں تین روز قبل یہ فیصلہ بھی بدل ڈالا آزاد جموں کشمیر کے صارفین کو منگلا ڈیم کی پیداوار ی لاگت پر نئے ٹیرف سے بجلی بلز بغیر کسی ٹیکس جاری کر دئیے لوگ اپنے ہاتھوں میں بغیر ٹیکس بجلی بلز وصول کر کے خوشی میں رو پڑے شہدائے مظفرآباد کو خراج عقیدت پیش کرتے توقع کی کہ مقدس خون کی بدلے حاصل بجلی کا ناجائز استعمال نہیں کیا جائے گا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد صغیر خان کی سرپرستی کے ساتھ لیاقت حیات اور این ایس ایف کو بھی خراج تحسین پیش کیا جہنوں نے تین سال قبل راولاکوٹ میں مظاہروں کے بعد دھرنے دے کر اور پہلی گرفتاری سے تحریک کی بنیاد رکھوائی ادھر اس کامیابی پر دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے جو چار ارب روپیہ واپڈا کے واجب الادا بلات دوران بائی کاٹ تحریک ادائیگی کے لیے جاری کیا تھا اب انوار سرکار سے وہ ادا کروانا ہے کسی صورت وہ رقم انوار سرکار کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری نے اس تاریخی کامیابی پر اظہار تشکر جلسہ کا فیصلہ کیا ہے
راولاکوٹ:آزاد جموں کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج رنگ لے آیا

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments