بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہو گئے جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے ان کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی تھی جس کے باعث خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوئے۔شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور ملحقہ انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور تمام 10 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی یہ گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو کہ افغانستان سے کام کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے، افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف مادرِ وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / افغان گروپ کا بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشت گرد جہنم واصل
افغان گروپ کا بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشت گرد جہنم واصل
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے!
Posted in: News, Sportsشان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے، جہاں ٹیم پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع کرنے جا رہی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، […]
Read More
Post your comments