داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔
سیدنا مفضل سیف الدین محرم الحرام کے سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کےلیے کراچی پہنچے ہیں، سالانہ محرم الحرام کے اجتماع میں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے نواسے امام حسین ؑ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی حیدر اور دیگرحکومتی عہدیداران کے ساتھ کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے سینئر اراکین نے کیا۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے پاکستان کی حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر اس سال عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کےلئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیا کوآرڈینیٹرشبیر ہریانہ والا نے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین ہر سال داؤدی بوہرہ برادری کے لئے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کے لئے ایک مختلف شہر کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں خاص طور پر فخر ہے کہ انہوں نے اس سال کراچی کو عشرہ مبارکہ کی اجتماعات کی میزبانی کے لئے منتخب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ، “ہم حکومت اور مقامی حکام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہزاروں شرکاء کی میزبانی میں تعاون اور مدد فراہم کی، اور یہ یقینی بنایا کہ ان کا قیام شہر میں آرام دہ ہوگا۔
Post your comments