اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بہیمانہ تشدد ہوتا ہے، میرے سر پر ضربیں لگائی جاتی تھیں جس سے کئی بار میرے سر پر گہرے زخم آئے۔اسرائیلی قید سے رہا ہونے کے بعد محمد ابوسلمیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے، پوچھ گچھ کےلیے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔ اسرائیلی ڈاکٹر اور نرسیں بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں پر تشدد کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق تنظیمیں اور ادارے فوری اسرائیلی جیلوں کا دورہ کریں اور قیدیوں کے مصائب ختم کروائیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے آج 7 ماہ پہلے گرفتار کیے گئے ڈاکٹر ابو سلمیہ سمیت 54 فلسطینی قیدی رہا کیے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بدترین تشدد ہوتا ہے، ڈائریکٹر الشفا اسپتال
اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں پر دن رات بدترین تشدد ہوتا ہے، ڈائریکٹر الشفا اسپتال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 16-01-2025
Read MoreArticle
شکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔
Posted in: Article, Newsشکر ہے کے پاکستان میں کہیں تو قانون برابر ہے۔ ویسے تو ہمارے ہاں قانون ہمیشہ سے ہی امیر، بڑے ، طاقتور کی داشتہ رہا ہے۔ مگر ڈاکوؤں نے کہا کہ “ہمارا قانون سب کےلیے برابر ہے۔” جی ہاں یہ بات ڈاکوؤں نے شکار پور کے ایک سول جج کو گن پوائنٹ پہ لوٹتے ہوئے […]
Read More-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News -
-
sports
عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے!
Posted in: News, Sportsشان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے، جہاں ٹیم پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع کرنے جا رہی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، […]
Read More
Post your comments