امریکی کانگریس میں منظور ہونے والی قرارداد پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ردعمل دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کانگریس میں منظور قرارداد کو پاکستان نے مسترد کیا، پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کا خواہاں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں، امریکی قرارداد کے جواب میں ہم بھی قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار کرلیا ہے اپوزیشن سے بھی شیئر کریں گے، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت ہم نے کی اور کسی ملک نے نہیں کی، سوشل میڈیا سے اسلاموفوبیا مواد ہٹانے کیلئے او آئی سی فورم پر آواز اٹھائی۔ ہم کشمیر، غزہ اور دیگر ایشوز پر عالمی فورمز پر بھرپورنمائندگی کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں سی پیک پر کام کو روک دیا گیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک پرکام کو دوبارہ شروع کرایا، پاکستان 182 ووٹ حاصل کر کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا۔وزیر خارجہ بولے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کئی بار کام کرنے کی کوشش کی، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیاں بڑا مسئلہ ہے، پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنے تعلقات دوسرے ملکوں سے خود خراب کیے، خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے، بجٹ اجلاس کے بعد خارجہ پالیسی پر بحث کے لیے اجلاس بلا لیا جائے، موجودہ حکومت نے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا سے اسلامو فوبیا پر مبنی مواد ہٹانے کے لیے اقدامات کیے، پُرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان ہمارے ترجیحی ایجنڈے پر رہے گا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / امریکی قرارداد کے جواب میں ہم بھی قرارداد لائیں گے، اسحاق ڈار
امریکی قرارداد کے جواب میں ہم بھی قرارداد لائیں گے، اسحاق ڈار





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments