ملک بھر کے 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 1200 سے زائد طلباء ان 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے ان 15 میڈیکل کالجز کو پچھلے سال داخلے دینے سے روک دیا تھا، پی ایم ڈی سی کے انتباہ کے باوجود میڈیکل کالجز نے طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ 15 میڈیکل کالجز کو گزشتہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے غیرقانونی طور پر جزوی منظور کیا تھا، یہ کالجز فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں طلباء سے ایک ارب سے زائد وصول کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کالجز میں کراچی، سانگھڑ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز شامل ہیں۔اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کے صدر کا کہنا ہے کہ 18 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، ان میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو گزشتہ پی ایم سی نے غیر قانونی طور پر جزوی منظور کیا تھا۔
Home / Breaking News, Health, News / میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف
میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments