ملک بھر کے 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 1200 سے زائد طلباء ان 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے ان 15 میڈیکل کالجز کو پچھلے سال داخلے دینے سے روک دیا تھا، پی ایم ڈی سی کے انتباہ کے باوجود میڈیکل کالجز نے طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ 15 میڈیکل کالجز کو گزشتہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے غیرقانونی طور پر جزوی منظور کیا تھا، یہ کالجز فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں طلباء سے ایک ارب سے زائد وصول کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کالجز میں کراچی، سانگھڑ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز شامل ہیں۔اس حوالے سے پی ایم ڈی سی کے صدر کا کہنا ہے کہ 18 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، ان میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو گزشتہ پی ایم سی نے غیر قانونی طور پر جزوی منظور کیا تھا۔
Home / Breaking News, Health, News / میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف
میڈیکل، ڈینٹل کالجز میں طلباء کو غیرقانونی داخلے دیے جانے کا انکشاف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 24-10-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 24-10-2024
Read MoreArticle
Shanghai Co-operation Organization (SCO) – A worth mentioning Platform for the settlement of regional challenges in Asia. by. Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsLast week Shanghai Co-operation Organization concluded its summit in Islamabad (the Capital of Pakistan) under the Chairmanship of the PM Shehbaz Sharif. In this summit most of the permanent members and affiliated partners of SCO participated with this firm intention to work collectively, multilaterallyin order to enhance the overall regional connectivity and hope their best […]
Read More-
اتنا سا فلسفہ ہے بس عشق کا
Posted in: Article, News -
-
حضرت محمدﷺ بنفسِ قرآن
Posted in: Article, News -
sports
ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز سیمی فائنل میں پہنچ گئی
Posted in: News, Sportsاے سی سی ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں یو اے ای کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پاکستان شاہینز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ کپتان محمد حارث 71 […]
Read More
Post your comments