امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ ملزم بھی شامل ہے۔امریکی میڈیا نے میئر آندرے ڈکنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک فوڈ کورٹ کے اندر پیش آیا۔اٹلانٹا پولیس نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں افراد چوکس اور ہوش میں تھے۔امریکی حکام کا کہنا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، شبہ ہے کہ اس نے ہی گولی چلائی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ شوٹر کو کس نے زخمی کیا اور وہ کیسے ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس، فائر ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران جگہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔حکام کے مطابق پیچ ٹری سینٹر میں کئی آفیسز اور ایک شاپنگ مال ہے جس میں کئی ہوٹلز ہیں۔
امریکا، اٹلانٹا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments