کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکا

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس سے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان نے کہا کہ آج سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے درکار پائپ کراچی سے منگوانا پڑے گا، شہری ایک دو روز کے لیے گیس کے متبادل ذرائع کا بندوبست کرلیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *