نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دوستوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
اسحاق ڈار نے بنگلا دیش کے سول سرونٹس وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے اور ہم بنگلادیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دورۂ بنگلا دیش کی خوش گوار یادیں ذہن میں ابھی بھی تازہ ہیں۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان بنگلادیشی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف بھی دے رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ خیالات اور سوچ کا تبادلہ دونوں ملکوں کے لیے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔




