امریکا ایران جنگ نئے مرحلے میں داخل،نہ مکمل جنگ، نہ پائیدار امن، ٹرمپ کا معاہدے سے انکار، جنگ بندی کیلئے تہران کی شرائط، امریکی بحری ناکہ بندی اورہرمز میں کشیدگی برقرارہے۔
ری پبلکنز کی شکست کے بعد ٹرمپ کیلئے جنگ کوبڑھانا مشکل ہوگیا، پاکستان سمیت ثالثوں کیلئے تعطل ختم کرانے کا موقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت سے انکار اور تہران کی جانب سے امریکی شرائط پر مذاکرات سے انکار کے بعد امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ایک طویل تعطل کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جسے ماہرین نے ’’منجمد تنازع‘‘ قرار دیا ہے۔
اس اصطلاح سے مراد ایسی صورت حال ہے جس میں بڑے پیمانے پر لڑائی رک جائے یا کم ہوجائے۔




