پاکستانی وزیر مصدق ملک اور مودی کے درمیان ملاقات طے نہیں

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان نئی دہلی میں کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر مصدق ملک جمعرات کو بھارتی دارالحکومت روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعہ (20 نومبر) سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تین روزہ سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم (تہذیبی مکالمے کے فورم) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور آبی تنازعات پرپیشکش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں