وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ ای سی او کے موجودہ معاہدوں پر موثر عملدرآمد اور ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ علاقائی معاشی تعاون کو تیز کیا جا سکے‘ تنظیم کے مشترکہ وژن کو خطے کے عوام کے لیے حقیقی فوائد کے حامل نتیجہ خیز عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے‘ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روزاقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے گفتگو کے دوران کہی ‘وزیراعظم نے ای سی او وزراء کونسل کے 30ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور اسلام آباد اعلامیے اور 2026ء سے 2035ء تک معاشی تعاون کے لیے طے کیے گئے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔
علاقائی سلامتی کو خطرہ، مشترکہ کوششوں کی ضرورت، وزیراعظم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




