مکہ دفاعی معاہدے کا ایک اور مشترکہ اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کا ایک اور مشترکہ اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس مکہ سیکیورٹی اتحاد کو مزید مستحکم اور ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ہو گا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ آر 4 اور ای 4 ممالک کا دوسرا اجلاس بھی رواں ماہ جرمنی میں متوقع ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ علاقائی مسائل کو علاقائی قیادت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کا 1 رکن لاپتہ ہو گیا اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز کو 17 نومبر کی شام نشانہ بنایا گیا۔ آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملہ حملے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے 11 ارکان زخمی ہوئے، جنہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ عملے کا 1 رکن تاحال لاپتہ ہے۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاپتہ اہلکار کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جہاز کے دیگر تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بحری عملے کے تحفظ اور سمندری سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں