ایرانی فوج کا کویت میں امریکی ڈرون و میزائل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی فوج نے کویت میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق کویت میں علی السالم فوجی اڈے پر امریکی ڈرون اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی فوج نے اس سے پہلے ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم کویتی فوج نے ڈرون حملوں سے متعلق تفصیل نہیں بتائی تھی۔

دوسری جانب امریکا کا ایک اور طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا۔

ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے موقع پر خطے میں بھیجے گئے امریکی بحری بیڑوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کا 1 رکن لاپتہ ہو گیا اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز کو 17 نومبر کی شام نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے 11 ارکان زخمی ہوئے، جنہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ عملے کا 1 رکن تاحال لاپتہ ہے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاپتہ اہلکار کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جہاز کے دیگر تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بحری عملے کے تحفظ اور سمندری سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں