انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ پر ہر سال کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 950 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب استعمال ہوئے۔ صحت، اعلیٰ تعلیم سمیت سماجی شعبے اور انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبے متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کے پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 9 ہزار 800 ارب روپے درکار ہیں۔ اگلے مالی سال کیلئے 1221 ارب روپے کا وفاقی پی ایس ڈی پی تجویز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 سال میں وفاقی ترقیاتی بجٹ سالانہ اوسطاً 630 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور مہنگائی کی وجہ سے بھی ترقیاتی بجٹ متاثر ہوا۔ وفاق نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو بجٹ پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ بلحاظ جی ڈی پی 1.7 فیصد سے کم ہو کر 0.9 فیصد پر آگیا۔ پرائمری خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگایا جاتا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر، ہر سال کٹوتی کا انکشاف، ذرائع
آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ متاثر، ہر سال کٹوتی کا انکشاف، ذرائع
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments