class="post-template-default single single-post postid-3817 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

رفع پناہ گزین کیمپ میں اموات اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگنے سے ہوئیں، تحقیقات

رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہریوں کی اموات پر اسرائیلی تحقیقات میں حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجزیے کے مطابق شہریوں کی اموات اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگنے سے ہوئیں۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا تھا۔ غزہ میں فلسطینی خیموں پر حملے کی اسرائیل نے بھی تحقیقات شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رفح میں فلسطینی خیموں پر حماس کی موجودگی کا بہانا بنا کر حملہ کیا گیا۔ حملے میں آتش گیر مواد استعمال کیا گیا۔ آتش گیر مواد نے فلسلطینی پناہ گزینوں کو زندہ جلا دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح حملہ حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کیلئے کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق عام فلسطینیوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب فلسطینی حکام کے مطابق رفح پر حملے والے مقام سے کچھ دن پہلے اسرائیلی مغویوں کی میتیں ملی تھیں۔ فلسطینی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی مغویوں کی موت کا بدلہ فلسطینیوں کو زندہ جلا کر لیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter