ڈیزل سے شفاف پانی تک تحریر ظفر محمد خان

جب جنرل باجوا نے عمران خان سے درخواست کی کہ یار اپنے جلسوں میں مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل ڈیزل مت کہا کرو تو عمران خان نے رعونت کے ساتھ انکار کر دیا ۔ باجوا صاحب نے مایوس ہو کر مولانا فضل الرحمن کو مطلع کیا کہ بھائی مجھ سے یہ نہ ہوگا ۔
مولانا فضل الرحمان اپنی تمام تر توانائی اور طاقت کے باوجود ڈیزل ڈیزل کے نعروں سے بے حد پریشان تھے اور یہ دور تھا جب جمہوری طریقے سے عمران خان کو گھر نہیں بھیجا گیا تھا لیکن اس کی تحریک جاری تھی ۔ اور جب عمران خان کو گھر بھیج دیا گیا تو عمران خان نے پہلے ہی جلسے میں اصف زرداری نواز شریف اور فضل الرحمن کو تڑی لگائی تھی کہ تم کو ایسی جگہ سے نشانہ لگاؤ گا کہ تینوں ہی صاف ہو جاؤ گے اور یہ کہ انے والے دنوں میں تمہارے بچوں سے تمہارے جاننے والوں سے کوئی رشتہ نہیں کرے گا کوئی اسکول میں اپنے برابر بیٹھنے نہیں دے گا وغیرہ وغیرہ
کیونکہ عمران خان تو رعونت سے بھری زندگی کے عادی تھے وہ اپنے دور کے فرعون تھے تو ان سے یہ سب چیزیں توقع کی جا سکتی تھیں لیکن اب جب کہ وہ جیل میں ہیں اور ان کی پوری پارٹی جب مولانا فضل الرحمن کے گھر جا کر ان کی اقتدا میں نماز ادا کرتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ان کے غریب خانوں پر اپنے سجدے ثبت کرتی ہے تو یہ بات ضرور یاد اتی ہے کہ یہی وہ ڈیزل ہیں جن کو ڈیزل کہنے سے ان کے قائد نے جنرل باجوہ کو بھی منع کر دیا تھا
اب یہ ڈیزل کس طرح پاک صاف شفاف پانی میں تبدیل ہوا ہے یہ تو عمران خان جانے یا ان کے حواری جانیں لیکن مجھے یاد ارہا ہے وہ زمانہ جب مولانا فضل الرحمن کے والد مفتی محمود اور ان کے عظیم ساتھی مولانا غلام غوث ہزاروی ایک ساتھ ہوتے تھے مفتی محمود سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام تھے اور مولانا غلام غوث ہزاروی اس کے صدر تھے اور دور تھا 1970 کے انتخابات کا جب تمام مذہبی جماعتیں دائیں بازو میں شامل تھیں اور بھٹو صاحب بائیں بازو کے رہنما مانے جاتے تھے جو اسلامی نظام کے مخالف تھے سوشلزم لانا چاہتے تھے ان کے ساتھ کوئی مذہبی جماعت ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی لیکن ایسے میں جمعیت علماء اسلام جس کے بارے میں نے اوپر عرض کیا مولانا غلام غوث ہزاروی کی صدارت میں اور مفتی محمود جس کے جنرل سیکرٹری تھے بھٹو صاحب کی حمایت میں موجود تھے ۔ یہ واحد مذہبی جماعت تھی جو دائیں بازو کے مخالف بائیں بازو میں شامل تھی اور اسلامی نظام کے نعرے لگانے والوں کے مخالف بھٹو صاحب کے ساتھ کھڑی ہوئی تھی ۔
اس دور میں اس جماعت کا جتنا ریکارڈ لگایا گیا اس کے بارے میں جتنا کہا جائے کم ہے غلام غوث ہزاروی اور مفتی محمود کے ایسے ایسے کارٹون دائیں بازو کے اخبارات میں چھپتے تھے کہ دیکھ کر ہنسی ا جاتی تھی ۔ کسی کو بدنام کرنا ہوتا تھا تو اس کو غلام غوث ہزاروی یا مفتی محمود سے ملا دیا جاتا تھا ۔ خیر 1970 کے انتخابات ہوئے تو اس میں جمعیت علماء اسلام ہزاروی گروپ کو صوبہ سرحد اور بلوچستان میں کچھ سیٹیں ضرور حاصل ہوئیں اور قومی اسمبلی کے اندر بھی صوبہ سرحد اور بلوچستان سے کچھ سیٹیں حاصل کر لیں اس طرح یہ ایک بڑی پارٹی بن کر سامنے ائی بمقابلہ ان پارٹیوں کے جو مذہبی بھی تھیں اور دائیں بازو میں بھی تھیں لیکن ان کو کچھ اچھے ووٹ نہ مل سکے جماعت اسلامی صرف چار سیٹیں حاصل کر سکی اور مشرقی پاکستان میں اس کا پتہ صاف ہو گیا ۔
ایسے میں مولانا غلام غوث ہزاروی اور مفتی محمود صاحب کی پارٹی نے صوبہ بلوچستان میں حکومت بنائی مفتی محمود صوبہ سرحد کے وزیراعلی بن گئے ۔ لیکن بھٹو صاحب یہ کیسے برداشت کر سکتے تھے کہ ان کی مرکز میں حکومت ہو اور دو صوبوں میں حکومت نہ ہو انہوں نے حیات محمد خان شیر پاؤ جو پیپلز پارٹی کے ایک رہنما تھے ان کا پشاور میں قتل ہوا جو اج تک نہیں پتہ کس نے کیا اس قتل کی اڑ میں صوبہ سرحد میں جمعیت علماء اسلام اور نیپ کی حکومت ختم کر دی گئی اور بلوچستان کی حکومت سے مولانا مفتی محمود خود لات مار کے باہر ا گئے
یہ بات مولانا غلام غوس ہزاروی صدر جمیعت علماء اسلام کو ناگوار گزری اور یہیں سے ان دونوں کے راستے جدا ہو گئے غلام غوث ہزاروی بھٹو صاحب کی حمایت میں اگے تک چلنا چاہتے تھے مفتی محمود نے اس وقت یہ چیز محسوس کرلی تھی کہ بھٹو کا دور اگے نہیں چل پائے گا تو لہذا اپوزیشن کی سیاست کرنا زیادہ بہتر ہے اور وہ اس فیصلے میں کامیاب رہے اور وہ قائد حزب اختلاف بن گئے کیونکہ ان کی پارٹی کو ایک چھوٹی سی اپوزیشن میں برتری حاصل تھی ۔
اس کے بعد مفتی محمود نے مدبرانہ سیاست سے کوئی انکار نہیں 1977 کی قومی اتحاد کی تحریک جس کو پتہ نہیں کیوں اج کل کے دور کے صحافی اور اینکر اور ٹی وی چینل چھپاتے ہیں اس کی بات نہیں کرتے ہیں لیکن قیام پاکستان کی تحریک کے بعد اگر پاکستان میں کوئی تحریک چلی ہے تو وہ 1977 کی تحریک تھی جس کی قیادت مفتی محمود نے بہت ہی بردباری بہت ہی جرات کے ساتھ کی تھی ۔ خیر اس تحریک کے نتیجے میں ضیاء الحق کا مارشل لا ایا اور اس کے بعد مفتی محمود کوی زیادہ زندہ نہ رہے اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے اس کے بعد جمعیت علماء اسلام میں قیادت کا بحران پیدا ہو گیا مولانا عبداللہ درخواستی اور ادھر ان کے بیٹے فضل الرحمن میدان میں ائے ان کے درمیان تنازعات ہوئے اور درخواستی صاحب نے اپنا الگ گروپ بنا لیا جو بعد میں سمیع الحق گروپ کے نام سے سامنے ایا اور مولانا فضل الرحمن نے جمیعت علماء اسلام کا اپنا گروپ بنا لیا اور یہی گروپ پارلیمانی طور پر اہستہ اہستہ طاقتور ہوتا گیا اور اج مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے سینیئر ترین مدبر ترین اور بہت ہی احترام کے لائق رہنما بن کے سامنے ائے ہیں
لیکن مولانا فضل الرحمان کی سیاست ایک بالکل منفرد سیاست ہے ان کی سیاست مفادات کے تحفظ اور بےجا ٹکراؤ کی پالیسی سے بچنے کی ایک عظیم مثال ہے نواز شریف کی طرح مولانا فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بڑے بڑے جھگڑے مول نہیں لیے ہیں ۔ اکثر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کا بازو بن کر کام کیا ہے جیسا کہ پرویز مشرف کے دور میں صوبہ سرحد کی وزارت اعلی اکرم دورانی کے ذریعے چلائی ۔ مشرف کو وردی پہننے کی باقاعدہ اسمبلی سے مہلت دلوائی ۔ اسی طرح اس سے پہلے بے نظیر کے دور میں یا نواز شریف کے دور میں کسی نہ کسی طرح حکومتی مراعات عہدے کبھی کشمیر کمیٹی کی شکل میں کبھی اہم وزارےون کی شکل میں حاصل کرتے رہے ۔
عمران خان کی حکومت کے قائم ہوتے ہی انہیں بھی ایک فوری لانگ مارچ کے ذریعے دھچکا پہنچایا ہے اور بعد میں پی ڈی ایم کی قیادت کی اور کامیابی کے ساتھ عمران خان کو ان کے انجام تک پہنچایا ۔
لیکن شریر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے ان کے ساتھ حقیقت میں اچھا سلوک نہیں کیا اور کسی انجانی وجوہ کی بنا پر ان کو اقتدار سے کافی حد تک دور رکھا ۔ لیکن اس کے باوجود 26 ویں ائینی ترمیم میں ان کے ذریعے تحریک انصاف کو کنٹرول کر کے 27 ویں بھی منظور کروا لی ۔
مولانا صاحب کو جب کچھ بھی نہ ملا تو اب وہ میدان میں اگئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقریریں شروع کر دی ہیں جو کسی بھی سیاستدان کے ہاتھ میں ترپ کا پتہ ہوتا ہے کہ جب وہ چاہتا ہے کہ اب وہ اپنے اپ کو فائٹر کے طور پر پیش کرے تو وہ اسی اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتا ہے جس کے بل پہ وہ پچھلے سالہا سال سے حکومت کے مزے لوٹ رہا ہوتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں ایک یہ کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس سٹریٹ پاور ہے تو لہذا اسٹیبلشمنٹ ان سے ڈرے گی یہ بات بہت زیادہ درست نہیں ہے ان کے پاس ان کے اپنے ووٹر ہی ہیں جو ان کے اپنے مسئلک کا اور عقیدے دیوبند سے تعلق رکھتے ہیں اور دیوبند کو ماننے والے پاکستان میں کتنے ہیں یہ ہم سب جانتے ہیں ۔ صرف ان کی مدرسے کے طلبہ اپنے مدرسوں سے نکل کر ٹریفک کو جام کر سکتے ہیں سڑکوں کو ہائی ویز کو کچھ دیر کے لیے بند کر سکتے ہیں لیکن اس صورت میں کہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو اگر کاروائی ہو تو یہ لوگ کسی طرح سے بھی پاکستان کے چلتے ہوئے نظام کو متاثر کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔
مولانا فضل الرحمن کو بھی اندازہ ہے کہ اس سے پہلے اگر انہوں نے کوئی لانگ مارچ کیے ہیں یا کبھی کبھار روڈ بلاک کیے ہیں تو اس کے پیچھے کہیں نہ کہیں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہوتا تھا یہ اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ سے پورا پورا پنگا لے کر پاکستان میں کسی قسم کی تحریک اپنے بل پر نہیں چلا سکتے تحریک انصاف کے پاس تو تحریک چلانے کو کچھ ہے ہی نہیں اس کے ساتھ اگر یہ مل بھی جائیں تو بھی ان کے پاس سوائے اپنے خاکی وردی میں ملبوس نہتے کارکنوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ تاہم فضل الرحمن ایک سمجھدار رہنما ہیں ان کو اپنی تمام اہمیت کا بھی اندازہ ہے اور وہ جہاں تک جا سکتے ہیں اس کا بھی انہیں اندازہ ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ نواز شریف کے لیول کے رہنما یا شاید اصف زارداری بھی ان کے ساتھ مل جائیں ایک رات میں ان کے ساتھ کسی ملاقات کے بعد حالات کو درست مرحلے پر لے ائیں گے ۔
اگر تحریک انصاف یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر کوئی بڑی تحریک چلا لے گی تو اس کو علم ہونا چاہیے کہ جس طرح ان کی جماعت میں پنجاب میں گھر سے نکلنے والا کوئی نہیں ہے اس طرح جمعیت علماء اسلام کے پاس بھی پنجاب سے کوئی قوم باہر نکلنے والی نہیں ہے سندھ میں بھی وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کے بل پر ہی ہائی ویز کو کبھی کبھار لاڑکانہ کے پاس بلاک کر سکتی ہے اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی کراچی میں اتنی حمایت نہیں ہے کہ یہ کراچی کار کوئی روڈ بند کر سکیں ۔
مولانا فضل الرحمن کبھی بھی ایسے حالات پیدا ہونے نہیں دیں گے جہاں پر ان کو اس بات کا احساس ہو کہ ان کی بند مٹھی میں چھپی طاقت سامنے انے والی ہے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ اگلے کئی سالوں تک ان کو اہمیت نہیں دے گی
میری دانش میں یہ مسئلہ اگلے دس دنوں میں حل ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں