امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو ایران پر حملے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوں گے ، ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد نے کہا ہے کہ ایرانی افواج دشمن کے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے اور دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے “صدمے” کے بعد سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے،ثالثوں نے “صدمے” کے بعد سے بالکل بھی کوئی دورہ نہیں کیا ہے، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی واشنگٹن کی پالیسی کے تحت امریکی وزارتِ خزانہ نے عراق سے ایران کے ساتھ صرف دو سرحدوں کے علاوہ تمام سرحدی راستے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے، ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پراسیکیوٹر جنرل نےامریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کی اطلاع دینے کیلئے ایک (رپورٹنگ) نظام کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف ٹاسک فورس آئرن گیٹ مکمل طور پر فعال اور نافذ العمل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بحری ناکہ بندی کے حوالے سے تازہ بیان میں کہا کہ تاریخ کے سب سے بڑے بحری محاصرے کے باعث، ایران میں بہت کم چیزیں داخل ہورہی ہیں اور بہت کم چیزیں باہر نکل رہی ہیں۔
ایران پر حملے کے امکانات نہ ہونے کے برابر، ٹرمپ




