class="post-template-default single single-post postid-3462 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قاہرہ مذاکرات بےنتیجہ ختم ہوگئے، اسرائیلی عہدیدار

ایک اسرائیلی عہدیدار نے قاہرہ مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قاہرہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا اسرائیلی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں شریک اسرائیلی وفد نے حماس کی تجاویز پر اپنے تحفظات سے مصالحت کاروں کو آگاہ کر دیا۔اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اسرائیل رفح سمیت غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں میں جنگی مہم طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رکھے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter