پاکستان، امریکا باہمی تعلقات پر بات چیت کا سلسلہ جاری

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان میں موجود ہے، جس کی قیادت امریکا کے انڈر سیکریٹری جان باس کررہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات اور اس میں بہتری کےلیے مفصل جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ دونوں ممالک کی بات چیت میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات بھی زیر غور ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد اتوار کی شب دوحا سے پاکستان پہنچا، پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرنے والا یہ وفد 3 ارکان پر مشتمل ہے، جو آج رات واپس روانہ ہوجائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter