ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب نے ایران کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا اور صیہونی دشمن کو سبق سکھادیا۔ اپنے بیان میں ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہ وگیا، اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن جائز تھا، جوابی آپریشن دفاع کے حقوق کے دائرہ کار میں تھا۔ایرانی صدر نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے حامیوں کو تجویز کرتے ہیں ایران کے ذمے دار اور مناسب اقدام کو سراہیں، اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں۔انکا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں اسرائیل کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ دفاعی اقدام اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کے جواب میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی نے ڈرون اور میزائل آپریشنز کے ذریعے اسرائیل کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل خود کوکسی بین الاقوامی اصول، اخلاق اور انسانی قانون کا پابند نہیں سمجھتا، اسرائیل نے گزشتہ 6 ماہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسرائیل علاقائی امن و سلامتی کےلیے مسلسل خطرہ ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی مفادات کے خلاف کسی بھی نئی مہم جوئی کا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ مسلح افواج خطے میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت یا ان کے حمایتی منفی رویہ دکھائیں گے تو انہیں فیصلہ کن اور کہیں زیادہ پُرتشدد جواب ملے گا۔واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے جس کے بعد آج ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / نیا باب رقم، پاسداران انقلاب نے صیہونی دشمن کو سبق سکھادیا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
نیا باب رقم، پاسداران انقلاب نے صیہونی دشمن کو سبق سکھادیا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
ڈبلیو ٹی ایل سیزن 3: گیم چینجرز فالکنز نے کائٹس کو 24-21 سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsابوظہبی : ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 میں گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں کائٹس کو 24-21 سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ فالکنز نے پوائنٹس ٹیبل پر مجموعی طور پر 53 پوائنٹس ہوگئے ہیں ٹی ایس ایل ہاکس 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کائٹس 46 پوائنٹس کے […]
Read More-
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments