class="post-template-default single single-post postid-2525 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے، اقوام متحدہ

دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، دنیا میں روزانہ ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔اقوام متحدہ کی فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا میں صرف ایک دن میں ایک ارب کھانوں کے برابر خوراک پھینک دی گئی۔خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا جو 60 فیصد ہے، ریسٹورنٹس، کینٹین اور ہوٹلوں میں 28 فیصد، گروسری اور قصاب وغیرہ نے 12 فیصد خوراک ضائع کی۔عالمی ادارے نےخوراک کے ضیاع کو “عالمی المیہ” قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا کھانا گھرانوں اور کاروباری اداروں نے ایک ایسے وقت میں پھینکا جب تقریباً 800 ملین لوگ بھوکے مر رہے تھے۔دنیا کا ہر فرد سالانہ اوسطاً 79 کلو گرام خوراک ضائع کرتا ہے۔ اس سے دنیا میں بھوک سے متاثرہ ہر فرد کو روزانہ 1.3 کھانے مہیا کیے جا سکتے ہیں۔رپورٹ میں خوراک کے ضیاع کو محدود رکھنے کی کوششوں کو بہتر بنانے اور شہروں میں اس کا بطور کھاد استعمال بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter