class="post-template-default single single-post postid-2448 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لاہور میں گردے فروخت کرنے والے گینگ میں شامل 6 ملزمان گرفتار

ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور اخلاق اللّٰه تارڑ نے کہا ہے کہ گردے فروخت کرنے والے گینگ میں شامل 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان 50 افراد کے گردے نکلوا کر فروخت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان پرویز اور ندیم اپنے گردے بھی بیچ چکے ہیں۔ ایس پی اخلاق تارڑ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے بوٹا اور پرویز دونوں بھائی ہیں۔جبکہ ملزم رؤف نجی اسپتال کا ملازم ہے اور گردے نکلوانے والوں سے ڈیل کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter