class="post-template-default single single-post postid-2427 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے۔مریم نواز اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سےجاں بحق نوجوان کے گھر پہنچیں۔نواز شریف اور مریم نواز ڈجکوٹ روڈ پر پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان آصف اشفاق کے گھر گئے، آصف اشفاق کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، آصف اشفاق کی والدہ مریم نواز کو یہ بتاتے ہوئے رونے لگیں کہ انہیں آصف کی شادی کرنی تھی۔میاں نوازشریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی۔نواز شریف اور مریم نواز گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق واسا ملازمین کے گھر بھی گئے، واسا فیصل آباد کے ملازمین آصف مسیح اور شان مسیح سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متوفی کے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا، بیوہ کو دلاسا دیا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف اور شان کے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا بے حد دکھ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ واسا کو اپنے سیور مینوں کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter