روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے یوکرین میں اپنی فوج بھیجی تو اسے جنگ میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق 15 سے 17 مارچ کو ہونے والے انتخابات سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں دیکھتا۔مقامی میڈیا نے روسی صدر سے سوال کیا کہ کیا ملک واقعی ایٹمی جنگ کے لیے تیار تھا؟اس سوال پر صدر ویلادیمیر پیوٹن نے کہا کہ فوجی اور تکنیکی لحاظ سے ہم تیار ہیں، امریکا سمجھتا ہے کہ اگر اس نے اپنے فوجیوں کو روسی سر زمین پر یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو مداخلت سمجھے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں روسی اور امریکی تعلقات کے کافی ماہرین موجود ہیں، لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ یہ سب کچھ جوہری جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کیلئے تیار ہے، یوکرین پر بات کیلئے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات حقیقت پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر بھروسہ نہیں، روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے، روس کسی کے الیکشن میں مداخلت نہیں کرتا، روسی علاقوں پر کیف کے حملوں کا مقصد روس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنا ہے، روس کسی بھی منتخب امریکی رہنما کے ساتھ کام کرے گا۔
روس یوکرین پر جوہری جنگ کیلئے تیار، پیوٹن کی امریکا کو وارننگ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments