class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17833 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو اعلیٰ اعزاز ’سوورنز میڈل‘ سے نواز دیا گیا

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری سید نجم حسن کو کینیڈا میں رضاکارانہ کام کے حوالے سے سب سے اعلیٰ اعزاز ’سوورنز میڈل‘ سے نواز دیا گیا۔ ’سوورنز میڈل‘ ایوارڈ اُن شہریوں کو دیا جاتا ہے جو بغیر معاوضے کے طویل عرصے تک رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ سید نجم حسن کو یہ ایوارڈ کینیڈا کے شہر کیلگری میں گورنر جنرل آف کینیڈا میری سائمن کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر آف البرٹا سلمیٰ لاکھانی نے ایک تقریب میں دیا۔ سید نجم حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اُنہوں نے گزشتہ 16 سال میں 45 لائبریریاں اور 16 فوڈ بینکس قائم کیے اور نئے امیگرنٹس، بزرگوں اور بے گھر افراد کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی سمیت بے شمار رضاکارانہ خدمات انجام دیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ میرا یہ سفر اپنی کمیونٹی کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے ممکن ہوا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter