class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17640 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، مشتبہ شخص افغان شہری ہے، امریکی حکام

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 برس کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال سے کر لی گئی۔رحمان اللّٰہ2021 میں امریکا آیا تھا۔ ریاست واشنگٹن میں بھی رہ چکا ہے۔ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ فلوریڈا میں تھے۔ فائرنگ کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔یاد رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سےنیشنل گارڈز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔

وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملہ آور کو جانور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے قیمت چکانی پڑے گی۔ 

بدھ کے روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد نیشنل گارڈ کے دستے کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کے 500 اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

وہ ’جانور‘ بہت بھاری قیمت ادا کرے گا: ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ پر ردعمل

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حملہ آور کو ’جانور‘ قرار دیا اور کہا کہ اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانور جس نے دونوں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔انہوں نے نیشنل گارڈز کی حالت بتاتے ہوئے لکھا کہ دونوں گارڈز شدید زخمی ہیں اور دونوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ خدا ہمارے عظیم نیشنل گارڈز اور ہمارے تمام فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلامت رکھے۔ یہ واقعی عظیم لوگ ہیں۔ میں امریکی صدر کی حیثیت سے دفترِ صدارت سے وابستہ ہر شخص کے ساتھ ہوں۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی فائرنگ پر افسوس کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہم سب اپنے بہادر محافظوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ دنیا بھر میں سب سے بہترین ہیں، ان کی موجودگی ہماری خوش قسمتی ہے اور آج کا دن اس بات کی سفاکانہ یاد دہانی ہے جو ہم ان سے ہر روز کرنے کو کہتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter