class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17360 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ دفاعی پیکیج میں ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔سعودی عرب امریکا سے تقریباً 300 ٹینک بھی خریدے گا، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کیے۔یہ ڈیل اُن معاہدوں کا تسلسل ہے جو صدر ٹرمپ نے اس سے قبل دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کیے تھے، جن کا مقصد امریکا کی سپلائی چین کو مضبوط اور عالمی سطح پر مستحکم بنانا ہے تاکہ اہم معدنیات تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کی اسٹریٹجک پالیسیوں کو ہم آہنگ کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ضروری معدنی وسائل کی کمی سے بچا جا سکے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا بھی اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ خفیہ طور پر روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کا 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں یوکرین میں امن اور سیکیورٹی گارنٹی شامل ہے، جبکہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اور یوکرین سے تعلقات کے معاملات بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سیکیورٹی ایڈوائز سے بھی منصوبے پر بات چیت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے تجاویز پر یورپی حکام سے بھی چیت کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں  دیے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے, سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے، غزہ بورڈ آف پیس میں کئی ممالک کے سربراہ شامل ہوں گے اور مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی خاندانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا گیا ہے اور اب سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔امریکی معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا کی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں 1 کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھا نے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔سعودی ولی عہد نے اس موقع پر امریکی صدر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تعلقات ہیں۔امریکی صدر کی سرکاری رہائشگاہ پر ہونے والے خصوصی اعشایے میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter