class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17322 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی ولی عہد 7 سال بعد دورہ امریکا پر واشنگٹن پہنچ گئے

سعودی ولی عہد 7سال بعد دورہ امریکہ پر واشنگٹن پہنچ گئے،محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئےوائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس ملاقات کا مقصد طویل عرصے سے قائم تعاون کو مضبوط کرنا، تیل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تعلقات کو بڑھانا اور تجارتی، تکنیکی اور ممکنہ طور پر جوہری توانائی کے شعبے میں تعلقات کو وسیع کرنا ہے۔یہ سعودی ولی عہد کا 2018 کے بعد امریکا کا پہلا دورہ ہے۔ صدر ٹرمپ 600بلین ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کی یقین دہانی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران طے ہوئی تھی۔ اس موقع پر انسانی حقوق پر بات کرنے سے گریز کیا گیا اور توقع ہے کہ یہ سلسلہ دوبارہ جاری رہے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، بہتر محسوس کررہا ہوں۔علاہ وازیں وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔ سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter