class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17270 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آسیان کانفرنس: غیرملکی مندوبین کیلئے بم پروف آرمرڈ کوسٹر طلب

لاہور میں آسیان کانفرنس کا انعقاد، غیرملکی مندوبین کیلئے بم پروف آرمرڈ کوسٹر طلب۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محکمہ داخلہ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ آسیان کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے ایک آرمرڈ، بلٹ پروف اور بم پروف کوسٹر فوری طور پر فراہم کی جائے۔ اتھارٹی کے مطابق یہ علاقائی اہمیت کا حامل اجلاس 14 سے 22 نومبر 2025 تک لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں مختلف آسیان ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور  کی شرکت متوقع ہے۔سرکاری خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی حساسیت، بین الاقوامی سطح کی سفارتی سرگرمیوں اور مہمان شخصیات کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے فول پروف سکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسی سلسلے میں 25 نشستوں پر مشتمل آرمرڈ کوسٹر اور تربیت یافتہ ڈرائیور کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ دورانِ کانفرنس غیر ملکی مندوبین کی آمد و رفت بلا تعطل اور محفوظ طریقے سے یقینی بنائی جا سکے۔ نے اس ضمن میں ایس پی آپریشنز، شفقت احمد چوہدری کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے جو تمام اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور سکیورٹی امور کی نگرانی کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter