اوورسیز پاکستانی مہر اشفاق حسین، جو جاپان میں مقیم ہیں، پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں ایک بڑے فراڈ کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے اپنی جمع پونجی پاکستان لا کر گوجرانوالہ میں سرمایہ کاری کی مگر انہیں نہ تو مکمل پلاٹ کی فائلیں مل سکیں اور نہ ہی ان کی قیمتی گاڑی واپس کی گئی۔ اس معاملے پر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے اپنی تفصیلی انکوائری رپورٹ میںڈیلراور ایک انسپکٹر پنجاب پولیس کو قصوروار قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہر اشفاق نے انسپکٹر کی ضمانت پر حاجی نامی ڈیلر کو 21 کروڑ 81 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ ایک پراڈو گاڑی مالیت 3 کروڑ روپے بھی بطور اعتماد حوالے کی گئی۔ طے شدہ معاہدوں کے باوجود شکایت کنندہ کو تمام فائلیں فراہم نہ کی گئیں اور نہ ہی گاڑی واپس کی گئی۔ مزید برآں اشفاق حسین سے 2 کروڑ روپے بطور امانت بھی لیے، مگر آج تک واپس نہیں کیے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اشفاق حسین کو صرف 15 فائلیں ایک کنال اور 13 فائلیں دس مرلہ کی دی گئیں، لیکن کئی فائلیں ایک کنال اور کئی فائلیں دس مرلہ کی ابھی تک ملزم کے قبضے میں ہیں۔ اس صورتحال کو پنجاب اوورسیز کمیشن نے صریحاً فراڈ اور امانت میں خیانت قرار دیا ہے۔اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) گوجرانوالہ رانا آیاز سلیم نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس پی کے ذریعے الگ انکوائری کرائی ہے جس میں انسپکٹر قصوروار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد گاڑی اور فائلیں برآمد کرا لی جائیں گی، مگر تسلیم کیا کہ تاحال نہ گاڑی بازیاب ہوئی ہے اور نہ ہی فائلیں۔مہر اشفاق حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے براہ راست اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کے لیے اربوں روپے بھیجتے ہیں مگر جب ان کے ساتھ فراڈ ہو تو انہیں انصاف کے لیے دربدر ہونا پڑتا ہے۔یہ معاملہ اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظ کے نظام پر سوالیہ نشان ہے اور اس نے ایک بار پھر یہ حقیقت اجاگر کر دی ہے کہ اگر حکومت نے سخت قانونی اقدامات نہ کیے تو دیارِ غیر میں موجود محنت کش پاکستانیوں کا اعتماد متزلزل ہو جائے گا۔
Home / News, Regional / اوورسیز پاکستانی سے گجرانوالہ میں 21 کروڑ کا فراڈ، پنجاب کمیشن نے قصوروار نامزد کر دیے
اوورسیز پاکستانی سے گجرانوالہ میں 21 کروڑ کا فراڈ، پنجاب کمیشن نے قصوروار نامزد کر دیے




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments