class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15167 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع

معروف کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے انتقال کی تصدیق کردی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انور علی پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی عمر 71 سال تھی۔انور علی کو طبیعت خراب ہونے پر  گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان  کی نماز جنازہ  نماز ظہر کے بعد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائے گی۔کامیڈین  انور علی نے اسٹیج اور ٹی وی پر بے شمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہا کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ انور علی کا فنون لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ معروف کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انور علی پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی عمر 71 سال تھی۔ انور علی کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter