class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14754 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد میں یوم آزادی و معرکہ حق کی مرکزی تقریب

یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اور غیر ملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی موجود تھے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق  و چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن پوری قوم اس وقت دہری خوشی منا رہی ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔دوسری جانب  قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں وطن کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اپنی سالمیت اور خود مختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن، ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں شہریوں کیلئے معرکہ حق میں استعمال طیاروں، ٹینکوں، توپوں، ریڈارز اور دیگر جنگی ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک تھے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن پوری قوم اس وقت دہری خوشی منا رہی ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

وزیراعظم کی سب کو مل کرکام کرنے کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی خاطر سب کو مل کر کام کرنے کی پیش کش کردی۔  یومِ آزادی اور معرکہ حق فتح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کے اس عظیم دن پر وہ تمام جماعتوں کو میثاقِ پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ کا نہیں، سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں، ہمارے پاس عظیم ماضی ہے، اب روشن مستقبل کی طرف بڑھنا ہے۔وزیراعظم نے معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اپنی سالمیت اور خودمختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا۔

ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن آزادی پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔پاک بحریہ کے چاق چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، گارڈ میں چار خواتین کیڈٹ بھی شامل ہیں۔ادھر لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کی گئی۔ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، لازوال قربانیوں کو خراج تحسین، اپنی سالمیت اور خودمختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔

14 اگست یوم آزادی پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 مئی معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر اس سال جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یکجہتی سے ممکن ہے، یوم آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہوگا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter