class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14616 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔ 

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

چین کی جانب سے امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری سے متعلق خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔چینی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن سے کہا کہ چین، روس اور امریکا میں رابطہ برقرار رکھنے، تعلقات کو بہتر بنانے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات طے پائی ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جَلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر یوکرین تنازع کا کوئی بھی حل امن کے خلاف ہوگا۔ یوکرین اپنی زمین قابضین کو نہیں دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے حقیقی حل کے لیے تیار ہے لیکن یوکرین کو شامل کیے بغیر کوئی بھی حل امن کے خلاف ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہو گی۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر کے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter