class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14527 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ہانگ کانگ میں شدید بارشوں نے ڈیڑھ سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا

رواں سال مون سون سیزن کے دوران ہانگ کانگ میں شدید بارشوں نے ڈیڑھ سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہانگ کانگ میں اگست کے ماہ میں ایک دن کے دوران ہونے والی تاریخ کی سب سے زیادہ 355.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ہانگ کانگ میں شدید بارش اور بلیک لیول وارننگ کے باعث اسپتال، اسکول اور عدالتیں بند کر دی گئیں جبکہ شہر کی کئی سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کر نے لگی ہیں۔دوسری جانب جاپان کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی فی گھنٹہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ نیو کاسل اور نارتھ یارکشائر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ بھر میں ہزاروں افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں، طوفان فلورس حالیہ برسوں کا سب سے تباہ کن گرمیوں کا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جبکہ آمدورفت کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان فلورِس کے باعث 70 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں کئی پروازیں اور ٹرینیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے موسم کی خرابی اور رکاوٹیں بدستور جاری رہ سکتی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter